ڈسکہ (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پاوری گرل سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں۔ اپنے خطاب مین پاوری سٹائل اپنے ہوئے حکمران جماعت کا خوب ٹھٹھہ اڑایا۔
ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری کے حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے اپنے خطاب میں پارٹی گرل کے ڈائیلاگ کو سیاسی انداز اپنایا اور کہا کہ یہ دھند ہے، یہ ڈسکہ ہے اور یہ عمران خان ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے۔
ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہے نوازشریف، یہ عوام ہیں اور یہ ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ گونج رہا ہے۔