پنجاب پولیس کو بھی "پاوری ہو رہی ہے" کا بخار ہو گیا

12:51 PM, 21 Feb, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کو بھی " پاوری ہو رہی ہے" کا بخار ہو گیا ہے۔ یہ بخار آہستہ آہستہ سب کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ اس بخار میں پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لوگ مبتلا ہوچکے ہیں۔

سب کے بعد اب پنجاب پولیس بھی اس کے وار سے نہیں بچ سکی۔ پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں تین تصاویر کو ایک جگہ پر لگا کر ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑیاں ہیں اور یہ ہمارا ایمر جنسی نمبر ہے۔

اس پوسٹ کو "ہم اور ہمارے سارے ریسورسز آپ ہی کے لیے ہیں" کا عنوان بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں