ویب ڈیسک: بالی وڈ میں انٹری سے قبل ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے تیمور کو بھائی مل گیا ہے۔
جی ہاں! بھارتی فلم انڈسٹری بالی وُڈ میں تیمور کا تذکرہ تب سے عروج پر ہے جب سے وہ پیدا ہوئے۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی وڈ میں صف اول کے اداکار ہیں۔ ان کے یہاں تیمور کی پیدائش کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی خوب باتیں ہونے لگیں۔
بالی وڈ جوڑی کے یہاں اب ایک اور بچے کا جنم ہوا ہے جس کے ساتھ ہی تیمور کو بھائی مل گیا ہے۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کو بالی انڈسٹری سمیت فلمی شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ مبارک باد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔