پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، 21فروری 2021

04:16 PM, 21 Feb, 2021

احمد علی

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ الیکشن کمیشن عملہ لاپتہ ہوا، وزیراعظم نےدھاندلی کر کےخود کو ایکسپوز کردیاہے، عمران خان کو لانے والے اب دوبارہ نہیں لائیں گے، مریم نوازکاڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانےکامطالبہ

الیکشن جیت جائیں توشفافیت ہارجائیں تودھاندلی، مریم صاحبہ کوجھوٹ بولنےمیں مہارت حاصل ہے، ن لیگ نےڈسکہ میں قتل کی مکمل منصوبہ بندی کی، شاہی خاندان کےملازموں نےالیکشن کوخون آلود کیا، شبلی فراز، فوادچودھری اور فردوس عاشق کی ڈسکہ میں دھواں دھار پریس کانفرنس

این اے 221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلزپارٹی کے سید میر علی شاہ جیلانی 82ہزار 520ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کےنظام الدین35ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود۔

تحریک انصاف کی ایم کیوایم،جی ڈی اےسےملاقاتیں، سینیٹ انتخابات میں مشترکاامیدوارلانےکی پیشکش

اب سلیکٹیڈ کےگھبرانے کا وقت آگیا ہے، سینیٹ الیکشن کانتیجہ ضمنی الیکشن سےبراہوگا، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی سے ملاقات میں گفتگو

پی ایس ایل 6 کا میلہ بھر پور انداز میں جاری، لاہور قلندرز کی دھمال کے سامنے زلمی ٹک نہ سکے۔ 141 رنز کا ہدف لاہورقلندرز نے 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مزیدخبریں