لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار

03:42 AM, 21 Feb, 2022

Rana Shahzad
دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان دبئی پہنچتے ہی موذی مرض کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا پاکستان سے روانگی سے قبل ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ راحت فتح علی خان کے مینجر سلمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیجنڈ گلوکار میں بظاہر کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں، لیکن ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کورونا کا نیگیٹو ٹیسٹ آنے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی پازیٹو رپورٹ آنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کورونا منفی سے مثبت ہونے میں کم از کم 6 دن لگتے ہیں۔ بعض دفعہ سیمپلنگ کی وجہ سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ https://twitter.com/RFAKWorld/status/1494992023895613441?s=20&t=e55PAL-_1H1OHdIM2II13Q بتایا جا رہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گلوکار راحت فتح علی خان کو نجی ہوٹل میں 28 فروی تک آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ناصرف دبئی میں ان کا کانسرٹ کینسل ہو چکا بلکہ پاکستان میں بھی ان کی بہت سی نجی اور کمرشل سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ محض سات برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کو ان کے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت ملی اور انہیں ان کی آواز قرار دیا گیا۔ راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گا کر ناصرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا۔
مزیدخبریں