گاجر ہی نہیں، اس کے بیجوں کا تیل بھی بے حد مفید

05:05 AM, 21 Feb, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) صرف گاجر ہی نہیں اس کے بیجوں کا تیل بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا استعمال بالوں اور جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ آج ہی اس تیل کا استعمال کریں، یقیناً آپ کو فائدہ ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گاجر کے بیجوں کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس تیل میں وٹامن اے، کیروٹین اور لیمونین سے بھرپور اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاجر کے تیل میں موجود کیروٹول جیسے اجزا بالوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اس میں موجود آکسیڈیٹیو میں تناؤ سے لڑنے کی صلاحیت ہے۔ گاجر کے بیجوں کا تیل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جلد کی الرجی میں مددگار ہے۔ گاجر کے بیجوں کا تیل چہرے پر بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کے مسئلے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سر کی جلد کو بھی صاف رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ تیل بالوں کی بہتر صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ گاجر کا تیل باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں تو آپ جھریوں کے مسئلے سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ گاجر کے بیجوں کا تیل بالوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ کو بھی بالوں سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو آپ اس تیل کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے بے جان بالوں اور خشک بالوں کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کنڈیشنر میں گاجر کا تیل ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ گاجر کے بیجوں کے تیل سے سکرب بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ سکرب آپ کی جلد کی گندگی کو صاف کرتا ہے۔ اس تیل میں آپ ناریل کا تیل اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مزیدخبریں