حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ دے مارا

04:22 PM, 21 Feb, 2022

احمد علی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث روف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارک باد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ کامران کے مسکرانے کے باوجود حارث غصے سے انہیں گھورتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کا 30 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین جاری ہے۔
مزیدخبریں