اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے آسانی فراہم کر دی

09:02 AM, 21 Feb, 2023

احمد علی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 سیلف چیک ان کیوسکس فراہم کر دیں گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اندرون ملک میں فضائی سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے ایک اور آسانی پیدا کردی ہے ۔ سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر سیلف چیک ان کی سہولت مہیا کر دی ہے ۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیوسکس کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کر دی گئی ہے ۔ کیوسکس سے مسافروں کا چیک ان وقت کم میں ہوگا ۔اس طرح ایئر لائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی آئے گی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔ ترجمان کے مطابق دیگرڈومیسٹک ایئر لائنز بغیر سامان کے ہی مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔سیلف چیک ان کیوسکس سے ایئرلائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں بھی کمی میں مدد مل سکے گی ۔
مزیدخبریں