پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی نیلامی،چیئر مین پی سی بی سمیت دیگرکو نوٹس

10:55 AM, 21 Feb, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست، عدالت نےچیئر مین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پی ایس ایل 9 کی میڈیا رائٹس کی نیلامی کیخلاف درخواست پر سماعت  پر سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کی۔

 درخواست پی ٹی وی ورکر یونین نے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست گزار نے موقف  اپنایا کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کی مالیت 7 ارب 35 کروڑ روپے تھی جبکہ اسے غیر قانونی طور پر 6 ارب 30 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ایس ایل میں بےضابطگیوں کانوٹس لے۔

بعد ازاں عدالت نے  چیئرمین پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں