بالاج ٹیپو قتل کیس: گوگی بٹ کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

11:35 AM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں لاہور میں قتل ہونے والے بالاج ٹیپو کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں مرکزی نامزد ملزم کے بیرون ملک فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی اسلام آباد سے دبئی فرار کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ملزم عقیل عرف گوگی بٹ بھیس بدل کر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔ لیکن پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔ تعریف عرف طیفی بٹ پہلے ہی دبئی فرار ہوچکا ہے۔ 

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور کا پستول بھی پولیس کو مل گیا۔ شکیل بٹ نے حملہ آور کا پستول قبضہ میں لیا تھا۔ پولیس کیجانب سے شکیل بٹ کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور وقوعہ سے تین روز قبل اہل خانہ کیساتھ گھر کو تالا لگا کر غائب ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں