بیٹھ جائیں، ورنہ توہین عدالت کا نوٹس دیں گے، چیف جسٹس کی ایڈووکیٹ شوکت بسرا کو تنبیہ

12:20 PM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو بولنے سے روک دیا۔

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں اس کیس میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے پوچھاکہ کیا آپ علی خان کے وکیل ہیں؟ اس پر شوکت بسرا بولے کہ نہیں وکیل نہیں لیکن اس کیس میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما کو بیٹھنے کی ہدایت کی تو شوکت بسرا نے کہاکہ میں بھی ہائیکورٹ کا وکیل ہوں۔

اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ ، ’مبارک ہو آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں مگر تشریف رکھیں‘، تاہم شوکت بسرا بضد رہے توچیف جسٹس نے کہاکہ بیٹھ جائیں ورنہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیکرتوہین عدالت کا نوٹس بھی کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں