برطانوی نیوکلیئر آبدوز کاٹرائیڈنٹ میزائل تجربہ ناکام

01:22 PM, 21 Feb, 2024

 ویب ڈیسک: برطانوی نیوکلیئر آبدوز کی جانب سے ٹرائیڈنٹ میزائل کا تجربہ ناکام ، میزائل فلوریڈا کے ساحل سے دور سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 برطانوی وزارت دفاع نے واقعے کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی ایٹمی آبدوز’’ ایچ ایم ایس وین گارڈ ’’ سے جنگی  مشق کے  دوران’’ ٹرائیڈنٹ میزائل ’’  صحیح نہیں چل سکا۔

وزارت دفاع نے اسے محض ایک "بے ضابطگی"  قرار دیتے ہوئ  اصرار کیا کہ ہے برطانیہ کا  جوہری ڈیٹرنٹ محفوظ اور  مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق واقعہ کا سب سے پہلے’’دی سن ’’اخبار نے انکشاف کیا۔ میزائل چلنے کا واقعہ  30 جنوری کو پیش آیا تھا جب کہ  برطانوی  وزیر دفاع گرانٹ شیپس بھی اس وقت زیر آب آبدوز پر سوار تھے۔

2016 میں ایک اور ٹیسٹ فائرنگ میں دشواری کے بعد رائل نیوی کے پرانے جوہری ہتھیاروں کے بیڑے کے لیے یہ لگاتار دوسری ٹرائیڈنٹ میزائل کی ناکامی ہے۔

برطانیہ کے پاس چار جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوزیں ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ٹرائیڈنٹ 2 میزائل کو لانچ ٹیوب میں کمپریسڈ گیس کے ذریعے پانی سے ہوا میں کامیابی سے داغ دیا گیا۔

لیکن اس کے پہلے مرحلے کے بوسٹرز جل نہیں پائے اور 60 ٹن وزنی میزائل - جو کہ ڈمی وار ہیڈز سے لیس تھا - بحر اوقیانوس میں جا گرا اور ڈوب گیا۔

 یادرہے برطانوی ایٹمی آبدوز’’ ایچ ایم ایس وین گارڈ ’’ کو حال ہی میں 500 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے اوور ہال کیا گیا ہے ۔ 

2016 میں، آبدوز’’ ایچ ایم ایس وین گارڈ’’  سے لانچ  کردہ میزائل  بھی غلط سمت میں پرواز  کرگیا تھا۔

مزیدخبریں