میاں اسلم اقبال حکومت سازی کیلئےمتحرک،آزاد امیدواران سےرابطے

01:22 PM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: (نتاشا رحمان) پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سرگرم، پی ٹی آئی نے آزاد امیدواران سے رابطے تیز کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال نے آزاد امیدواران سے رابطے کیے،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران کے علاوہ دوسرے آزاد امیدواران سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کئی آزاد امیدواران نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے،کچھ آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ کچھ امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حوالے سے سوچنے کا وقت مانگ لیا ہے۔

مزیدخبریں