ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے ، ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگر میرٹ پر فیصلہ ہو تو ہماری حکومت ہوگی، بہت جلد عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے ، کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں ، ان لوگوں کو شرم حیا اور گریس ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مزید کہا کہ جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہوگی،ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا ، الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے ، ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے ۔