پنجاب اسمبلی کا اسپیکر کون؟متعدد نام سامنے آگئے

03:01 PM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اسپیکر کون ہوگا؟ کئی نام زیر گردش، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ملک احمد خان سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سلیمان رفیق اور میاں مجتباع شجاع الرحمن کے ناموں پر بھی غورکیاجارہا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سربراہی میں  ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی،اسپیکرپنجاب اسمبلی کے لیےملک احمد خان کے نام کو کئی پارٹی رہنماؤں کی تائید حاصل  ہے۔

مزیدخبریں