جب پی ٹی آئی سےبلےکانشان چھینااس دن انصاف ختم ہوگیا،شیرافضل مروت

03:44 PM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد وردی پہن کر دہشتگردی کرتا پھر رہا ہے یہ لوگ مجھے گرفتار کرنے نہیں اغواء کرنے آئے تھے،،آئی جی اسلام آباد کرپٹ ترین افسر ہے اسکی فائل پی ٹی آئی حکومت کے سامنے تھی کہ ریجیم چینج ہوگیا،قاضی فائزعیسی نے جس دن ہم سے بلے کا نشان چھینا اس دن سے ملک میں انصاف ختم ہو چکا ہے۔مریم نواز،نواز شریف اپنی سیٹیں ہار چکے ہیں،ن لیگ نے 80 سے زیادہ سیٹیں چوری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ کہ  لوگ ایک دلیل تو لے آئیں ہم نعرے لگا رہے ہیں کہ انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا،یہ لوگ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر حکومت بنا رہے ہیں،الیکشن ٹربیونل بنا کر پھر سب اللہ اللہ خیر سے اللہ کر دیں گے،میرے باورچی کو میرے گھر سے اٹھا کر لے کر گئے اور مارا،میرے باورچی سے کہ رہے ہیں کہ شیر افضل مروت کو کہو ہمارے سامنے پیش ہو۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد وردی پھن کر دہشتگردی کرتا پھر رہا ہے یہ لوگ مجھے گرفتار کرنے نہیں اغواء کرنے آئے تھے،اغوا کیا جائے تو پھر شہادتیں نہیں ہوتی،ایجنسیوں کی ایما پر مجھے اغوا کیا جا رہا تھا،آئی جی اسلام آباد کرپٹ ترین افسر ہے اسکی فائل پی ٹی آئی حکومت کے سامنے تھی کہ ریجیم چینج ہوگیا،قاضی فائزعیسی نے جس دن ہم سے بلے کا نشان چھینا اس دن سے ملک میں انصاف ختم ہو چکا ہے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف نہیں دے سکی تو ان ماتحت عدالتوں سے کیا امید ہے،پاکستانیوں ابھی تک ایک فارم 45 نہیں دکھایا جا رہا جس کی بنا پر انہوں نے فارم 47 بنایا،مریم نواز،نواز شریف اپنی سیٹیں ہار چکے ہیں،ن لیگ نے 80 سے زیادہ سیٹیں چوری کی ہیں۔

مزیدخبریں