خیبرپختونخوا کا نیا گورنر کون؟ تین اہم نام سامنے آگئے

06:28 PM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: 8 فروری کےالیکشن کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کے کے اتفاق رائے ہوچکا ہے، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں نئے   گورنر کے لئے3 نام منظر عام پر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  خیبرپختونخوا کی گورنرشپ کے لئے پیپلزپارٹی کی طرف سے تین نام سامنے آگئے، مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی،شجاع خان اور خواجہ یاور نصیر کے نام گورنرشپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  فیصل کریم کنڈی گورنر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں، گورنر کے لیے چغرمٹی گھرانے کی بھی بازگشت ہورہی ہے۔

دوسری جانب  پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں ، مخدوم احمد محمود، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

مخدوم احمد محمود پہلے بھی گورنر پنجاب کے منصب پر فائز رہے ہیں ۔لہذا سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود  پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہے۔  پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی ۔

مزیدخبریں