آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

11:18 PM, 21 Feb, 2024

ویب ڈیسک: ایپل کی جانب سے نیکسٹ جنریشن آئی فون 15 سیریز کو جاری کیے ہوئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں، جس نے اسمارٹ فونز کے استعمال کے تجربے کو یکسر بدل دیا ہے۔

تاہم، آئی فون 15 سیریز کی مقبولیت اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں سے ایک ہونے کے باوجود ایپل کے شائقین اس بات کے لیے پرجوش ہیں کہ اب اس میں آگے کیا ہو رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں  ایپل آئی فون 16 سیریز میں بہت سے نئے اپ گریڈز پر کام کر رہا ہے، جس میں کیمرے کی کارکردگی، بیٹری لائف اور گرم ہونے سے نمٹنے کے لیے اس کی تھرمل کارکردگی کو بھی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

 نئی سیریز میں اے آئی کمپیوٹنگ کور کے ساتھ تیز ترین پروسیسر کی بھی افواہ ہے۔

ایپل مبینہ طور پر جدید ترین N3E 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی نئی اے سیریز چپس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد ڈیوائس کی رفتار اور بیٹری کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

قیاس آرائیاں بتاتی ہیں کہ آئی فون 16 کے معیاری ماڈلز میں اے 17 چپ کی جگہ اے 18 چپس لے سکتی ہیں۔

آئی فون 16 کے تمام ماڈلز میں ایکشن بٹن کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا ”کیپچر بٹن“ متعارف کرانے کی بھی اطلاعات ہیں جس کا مقصد صارفین کو فوٹو گرافی پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 پرو اور پرو میکس دونوں ماڈلز اپنے پیشرو کے مقابلے بڑی اسکرینیں ساتھ لاسکتے ہیں، ڈسپلے ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ چمک کو بڑھانے اور بجلی کی کھپت کو کم کرنے کی توقع ہے۔

 تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ فیچرز آئی فون 16 کے ماڈلز کے لیے مخصوص ہوں گے یا نہیں، کیونکہ ایپل نے ابھی تک کسی چیز کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں