ویب ڈیسک:گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب سٹیل مل میں خوفناک حادثہ، بھٹی میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گر گیاجس سے4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا،اسٹیل مل میں بھٹی کے اندر انتہائی درجہ حرارت پر پگھلایا جانے والا لوہا بوائلر کے عدم توازن کے باعث مزدوروں پر گر گیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر کا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا،گوجرانوالہ فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔