ویب ڈیسک: مانگا منڈی کے علاقہ میں 8 سالہ بچہ جنسی استحصال کا شکار, ہمسائی عثمان نامہ بچہ کے ساتھ غیر فطری عمل کرتی رہی، ہمسائی نے غیر فطری عمل کی ویڈیوز بھی بنائی۔
متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ہمسائی عثمان کو جان سے مارنے اور ویڈیوز وائرل کرنے کہ دھمکی دیتی رہی، عثمان کو ڈر سہما اور روتا دیکھا تو پوچھنے پر تمام واقعہ بتایا۔
بچے کے والد کی درخواست پر مانگا منڈی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں فاخرہ نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں والد نے الزام عائد کیا کہ فاخرہ نامی خاتون نے عثمان کو آئس کا نشہ دے کر غیر فطری عمل کیا،پولیس نے مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔
والد کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس فاخرہ نامی خاتون کو حراست میں نہ لے سکی۔