ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 اعشاریہ 349ارب ڈالر تک جا پہنچے
05:14 AM, 21 Jan, 2022
اسلام آباد: (اے پی پی) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 اعشاریہ 349ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی قرضہ اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 562 ملین ڈالر کی کمی آئی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 14 جنوری 2022 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17 اعشاریہ035 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6 اعشاریہ 314ارب ڈالر ہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی قرضہ اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے گذشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 562 ملین ڈالر کی کمی آئی ہے۔