دنیا میں سب سے بڑی سکیورٹی فوڈ سکیورٹی ہے: سابق وزیراعظم
02:36 PM, 21 Jan, 2022
اوکاڑہ ( پبلک نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان وصوبائی صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج دنیا میں سب سے بڑی سکیورٹی فوڈ سکیورٹی ہے۔ پاکستان دو لخت ہوا لیکن پاکستان کے کسانوں کیوجہ سے کوئی بھی بھوکا نہیں رہا۔ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ان کا کہنا تا کہ پاکستان دو لخت ہوا لیکن پاکستان کے کسانوں کیوجہ سے کوئی بھی بھوکا نہیں رہا۔ اس مہنگائی کیوجہ سے کسانوں کیلئے بہت ساری مشکلات پیدا ہو گئیں۔ ڈیزل، بجلی، پرزہ جات مہنگے ہو گئے کھاد بلیک میں دس ہزار روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اگر کسان مضبوط ہو گا تو ملک مضبوط ہوگا۔ 24 جنوری کو پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا۔ اس حکومت کو چلتا کرکے دم لیں گے۔ اس حکومت کیخلاف بار بار احتجاج کرینگے اس کیخلاف عدم اعتماد بھی لیکر آئیں گے۔ صدارتی نظام کے حوالے سے ایک شوشہ چھوڑا گیا ہے۔ چاروں صوبے پارلیمانی طرز حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔ موجودہ حکومت سے تنگ افراد آج باہر نکلے ہیں۔