وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کودل کا دورہ پڑگیا

08:02 AM, 21 Jan, 2023

احمد علی
حیدرآباد: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتہ چلا ہے کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، شرجیل میمن کی انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے، 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرجیل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائےگا ۔
مزیدخبریں