منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار

08:33 AM, 21 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل نے کی ، اسپیشل پراسکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو کہا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے ہیں ، سلیمان شہباز کے خلاف کک بیکس کے شواہد بھی نہیں ملے ۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔عدالت کا کہنا تھا کہ آپ سے چالان پڑھنے کیلئے لیا ہے، واپس کر دیں گے ۔ سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چالان میں ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، جس پر سلیمان شہباز اور طاہر نقوی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں ۔
مزیدخبریں