ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت
11:11 AM, 21 Jan, 2023
سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) میں شامل ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر امین الحسنات نے فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی اور عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ بھی ہے، ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورےملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر امین السان کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔