اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونوا کا حلف اٹھالیا

02:26 PM, 21 Jan, 2023

احمد علی
سابق چیف سیکریٹری اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں کی گئی ، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا ۔خیال رہے کہ کے پی حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا ۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی طرف سے وزیراعلیٰ کے لئے اعظم خان کے نام کی منظوری آج بروز ہفتہ 21 جنوری کو دی گئی تھی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گذشتہ روز پشاور میں ہوئی تھی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا تھا کہ دو، تین نام ان کے تھے، دو نام ہمارے پاس تھے، ہم نے مشورہ کیا کہ عوام کو مزید مشکلات میں نہیں ڈالیں گے، تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اور وزیراعلیٰ نے بیٹھ کراہم فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر پرویز خٹک ، محمود خان اور اسپیکر کا مشکور ہوں ۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم نے مشورہ کیا ہے کہ ایک ایسا آدمی ہو کہ جو معیشت اور صوبے کے حالات سے واقف ہو ۔ نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لئے محمود خان اور اکرام درانی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا ۔
مزیدخبریں