ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کی 28 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
تفصٰیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نماز کی ادائیگی کے دوران میوزک کے مقدمہ میں رجب بٹ کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے ٹک ٹاکر رجب علی بٹ کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کی۔ٹک ٹاکر رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے ۔
رجب علی بٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں مقدمہ درج ہے۔کیس کی پیروی کے لیے کراچی میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔خدشہ ہے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے پولیس گرفتار کر لے گی۔
وکیل رجب بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کی 28 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔