چنگ چی والی لڑکی نے بھی ہراسانی کی دعوت دی تھی ؟

06:34 AM, 21 Jul, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک ) جشن آزادی کے موقع پر ٹاکر ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ مینار پاکستان کے مقام پر ہراسانی کے واقعہ کے بعد اسی روز کی ایک اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینار پاکستان کے قریب ہی ایک سڑک پر چنگ چی رکشہ میں جانیوالی دو لڑکیوں کے ساتھ ایک اوباش نوجوان نے نازیبا حرکت کی جبکہ قریب موجود ہجوم کی طرف سے اس عمل کی تعریف کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے جب جشن آزادی کے دن کی ہی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینار پاکستان کے قریب سڑک پر دو لڑکیاں چنگ چی رکشہ کی پچھلی نشست پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ اس کے گرد اوباش نوجوان موٹر سائیکل پر فقرے کسنے میں مصروف ہیں، اسی دوران ایک اوباش نوجوان اپنی موٹر سائیکل سے اتر کر چنگ چی میں بیٹھی لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے نازیبا حرکت کرتا نظر آرہا ہے۔ https://twitter.com/Apsabkijan/status/1428808536230932487 اوباش نوجوان کی حرکت پر قریب موجود سب لوگ اس کو شاباش دے رہے ہیں اور اس کی بہادری پر رشک کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کسی نے بھی اس کو ر وکنے یا احتجاج کرنے کی کوشش نہیں کی ہے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اب یہ بحث جاری ہے کہ مانا عائشہ اکرم نے مینار پاکستان پر اپنے فینز کو بلا کر سیلفی بنائیں اور اسی وجہ سے اس کو ہراساں کیا گیا تو اس لڑکی نے چنگ چی میں بیٹھے ہوئے کس کو ہراساں کرنے کی دعوت دی تھی؟۔ کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ معاشرے میں بگاڑ موجود ہے جس کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں