مانسہرہ: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق، 2 زخمی
05:40 PM, 21 Jul, 2021
مانسہرہ ( پبلک نیوز) سیاحتی مقام شڑاں میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ دو افراد جابحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ مانسہرہ کے سیاحتی مقام شڑاں سے ناراں جانے والی سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہونے سےگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو سیاح جانبحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کھائی سے نکال دیا ہے۔ جانبحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بالاکوٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا سیاحوں کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔