مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پر نامعلوم افراد کا بہیمانہ تشدد
04:19 AM, 21 Jul, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار بلوچ کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ پنجاب کے ضلع جھنگ سے سابق لیگی ایم پی اے افتخار بلوچ پر تشدد کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود کالا بالیاں کے قریب پیش آیا ہے۔ افتخار بلوچ پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم سابق ایم پی اے نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی کارروائی نہیں کرنی میں خود ہی نمٹ لوں گا۔ سابق ایم پی اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے ڈرائیور کے ساتھ کار میں آرہا تھا کہ 2 کاروں میں سوار 10 افراد نے میرا راستہ روکا اور گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے میرے کپڑے پھاڑ دیے۔ https://twitter.com/UmarCheema1/status/1549819783205511169?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1549819783205511169%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fanalysis%2F92053%2Fiftikhar-baloch-mpa-brutal-violence-pmln-crime%2F خیال رہے کہ پنجاب میں چند روز قبل ہونے ہونے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے افتخار بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا، جس پر انہوں نے نے پی پی 125 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور تیسرے نمبر پر آئے تھے، وہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے بھی رہے ہیں۔ اپنے بیان میں افتخار بلوچ نے کہا کہ جن افراد نے حملہ کیا انہیں نہیں جانتا، نامعلوم افراد کے پاس کلاشنکوف، ریپیٹر، ڈنڈے اور ہنٹر تھے، ملزمان جاتے ہوئے گاڑی کی چابی اور بٹوہ لے گئے۔ افتخار بلوچ نے کہا کہ پولیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انصاف ہوگا، اگر انصاف نہ ہوا تو پھر مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو ملزمان ڈھونڈنے کے لیے موقع دے رہا ہوں، پھر میں ڈھونڈوں گا۔