عبداللہ شفیق: پاکستان کو نیا بیٹنگ سپر سٹار مل گیا

06:18 AM, 21 Jul, 2022

احمد علی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے گال میں بڑا ہدف حاصل کر کے دنیا کو غلط ثابت کردیا ہے، عبداللہ شفیق کی شکل میں پاکستان کو نیا بیٹنگ سپر سٹار مل گیا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی نے گال ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں دنیا کو غلط ثابت کرنے کے لئے اعداد و شمار کا ایورسٹ عبور کیا ہے، ٹیم نے ہدف کا زبردست تعاقب کیا، پاکستان اور بابراعظم کو مبارک ہو۔ https://twitter.com/iramizraja/status/1549690208467275777?s=20&t=XGhSHaVq_Sm9VmhU2bvV_w رمیز راجہ نے گال ٹیسٹ کے ہیرو عبداللہ شفیق کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عبداللہ شفیق کی شکل میں ایک اور بیٹنگ سپر سٹار مل گیا ہے، پرسکون، منظم اور کلاس کے ساتھ کھیل جاری رکھیں۔ دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ پاکستان ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ، سیریز دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا . https://twitter.com/IamPctFan_56_/status/1549668825981161472?s=20&t=XGhSHaVq_Sm9VmhU2bvV_w پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، واضح رہے پاکستان نے آخری بار 2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ سیریز کا دوسرا میچ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کو سیریز کلین سویپ کرنے کے لئے اس میں فتح حاصل کرنا ہوگی اور سیریز جیتنے کے لئے یہ میچ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگاجبکہ آئی لینڈرز کو سیریز 1-1 سے برابرکرنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں جس کی وجہ سے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
مزیدخبریں