زندہ ضمیر رکھنے والے پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

11:37 AM, 21 Jul, 2022

احمد علی
پبلک نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صفوں میں ایسے لوگ جن کے ضمیر زندہ اور شعور رکھتے ہیں وہ چوہدری پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے ،ماضی میں عمران خان نے خود اراکین اسمبلی کو خرید کر مانگے تانگے کی حکومت بنائی، ن لیگ پیسوں کی ایسی سیاست پر لعنت بھیجتی ہے ، سیاسی حق کے طور پر تمام لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، کسی کے مجبور کرنے پر نہیں بلک تحادی جماعتوں نے عدم اعتماد سے لیکر حکومت سازی کے فیصلے خود کیے ہیں ۔وہ جمعرات کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں دیگر معمول کے ایجنڈا آئٹم کے علاوہ چیئرمین نیب کی تقرری پر کابینہ نے فیصلہ کیا ہے ،آفتاب سلطان نے جہاں جہاں خدمات سرانجام دیں ، ایک دیانتدار اور میرٹ پر کام کرنے والے آفیسر رہے ۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے نیب کو غیر جانبدار اور احتساب کرنے والا ادارہ بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے حالیہ ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جو انتہائی دھکمی آمیز باتیں کیں ہیں وہ افسوسناک ہیں ۔ ضمنی الیکشن میں انتظامی اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے بہترین انتظامات رہے ہیں ، عمران ایک عجیب لاڈلا ہے جو ہار اور جیت دنوں صورتوں میں دھمکیاں دینے پر اترا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمیشن کے کردار پر مطمئن ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سپریم کورٹ میں کچھ لو گ گئے ہیں، میڈیا میں جگہ لینے کے لئے میرے خلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے ، ان کی خوش قسمتی ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کی پٹیشن کو اس قابل نہیں سمجھا کہ مجھے بلا کر پوچھ جائے ،اگر بلایا جاتا تو سپریم کورٹ کو ان جھوٹوں کے بارے میں بتا دیتا کہ 2018کے الیکشن کے بعد بنی گالہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا جو دور چلا تھا ،اس پر کس نے پیسے خرچ کیے اور کس کا جہاز چلا تھا ، ان کو معلوم نہیں تھا کہ یہ لوگ کہاں سے آئے ہیں۔
مزیدخبریں