انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر226روپے سے تجاوز کرگیا
12:17 PM, 21 Jul, 2022
کراچی ( پبلک نیوز) امریکی ڈالرکی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں1 روپے 89پپیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر224.92 سے 226.81 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ہے، کاروبار کے اختتام پر 627 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ،جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 831 کی سطح پر بند ہوا ہے۔