امریکی صدر جو بائیڈن کورونا کا شکار ہوگئے
03:07 PM, 21 Jul, 2022
امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار بن گئے. وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں جبکہ ان میں مرض کی معمولی علامات موجود ہیں، وہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ ہورہے ہیں اور وہیں سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر پہلی مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔