لیگی ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کورونا وائرس کا شکار

04:53 PM, 21 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکو قرنطینہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ عظمیٰ زعیم قادری کو کورونا ہونے کے باعث وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہوگیا ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔
مزیدخبریں