الیکشن کمشنر کے ہوتے عام انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے

05:18 PM, 21 Jul, 2022

احمد علی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، ہم انتظامیہ اور ریاستی مشینری کیخلاف لڑ رہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں،ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں،چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا،ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف نہیں لڑے،ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے. سربراہ تحریک انصاف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف 8دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا،سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا،خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا،سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے،الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی. ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایف آئی آر کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا،ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے130طریقے ختم ہو جاتے ہیں،ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں،پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی،چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے،سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا،یہ لوگ 2دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،وہ دن گئے جب اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے حکومت کی جاتی تھی،اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا.
مزیدخبریں