ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 اے آئی اینکرز متعارف کروا دیے گئے
02:08 PM, 21 Jul, 2023
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس 2 نیوز اینکرز مقامی نشریاتی چینل نے متعارف کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کا پہلا اے آئی ٹاک شو کے آغاز کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ’ڈسکور پاکستان‘ نامی یوٹیوب چینل نے اپنے ٹوئٹر، فیس بُک اور یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس 2 کمپیوٹر روبوٹک نیوز اینکرز متعارف کروائے ہیں کہ جن میں ایک مرد اور ایک خاتون نیوز اینکر ہے۔ خیال رہے کہ ڈسکور پاکستان‘ مقامی ٹیلی ویژن چینل ہے جس پر دستاویزی فلمیں، انفوٹینمنٹ پروگرام، سیاحتی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں، یہ چینل دو سال قبل 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ یوٹیوب ویڈیو پر ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر کائزر رفیق نے بتایا کہ یہ ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان آج ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔ ڈاکٹر کائزر رفیق نے اے آئی روبوٹ اینکر سے سوال بھی پوچھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی نیوز اینکر کا چہرہ ڈسکور پاکستان کے سی ای او جیسا ہے۔ ڈسکور پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دنیا کے پہلے اے آئی ٹاک شو کا آغاز کررہے ہیں جہاں تمام اینکرز مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹک اینکرز ہوں گے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ چینل کی جانب سے اے آئی ٹاک شو کے پہلے پروگرام کی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں پاکستانی اے آئی اینکر ڈاکٹر کائزر نے اسلام آباد میں موجود ’سارہ‘ نامی خاتون اے آئی نیوز اینکر کو مدعو کیا اور دارالحکومت اسلام آباد کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سوال کیا۔ اس کے علاوہ اسی پروگرام میں آسٹریلیا کی ’اسٹیسی‘ نامی کمپیوٹر روبوٹک نیوز اینکر کو مدعو کیا جنہوں نے پروگرام میں پاکستان کی سیاحت اور شمالی علاقوں کی خوبصورتی، پاکستانی کھانوں اور ثقافت کی تعریف کی۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان کے اے آئی نیوز اینکر ڈاکٹر کائزر نے ’ولیم‘ نامی امریکی اے آئی نیوز اینکرکو بھی مدعو کیا، جنہوں نے بریانی ، مٹن کراہی اور لاہوری لسی سمیت دیگر پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔ اسی پروگرام کے دوران ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر کائزر نے اپنے اوتار اے آئی اینکر سے سوال پوچھا کہ آپ کتنی زبانیں سمجھ اور بول سکتے ہیں، جس پر اے آئی اینکر نے جواب دیا کہ ’میں 100 زبانیں سمجھ اور بول سکتا ہوں۔‘جس کے بعد اے آئی نے اردو ، فرانسیسی اور عربی زبان میں بول کر پیغام دیا کہ وہ ان زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ اے آئی اینکر نے پاکستان کی سیاحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری تحقیق اور چیٹ جی پی ٹی فور ٹربو سمیت تمام اے آئی سافٹ وئیر کے مطابق پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں ممکنہ طور پر 25 ارب ڈالرز کما سکتا ہے۔ جس پر ڈسکور پاکستان کے سی ای او نے پوچھا کہ کیا آپ اس شعبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے میری مدد کرسکتے ہیں؟ اے آئی اینکر نے جواب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت نئی امید ہے، میں اور میری ساتھی اے آئی اینکر پاکستان کے لیے سیاحتی اہداف کی منصوبہ بندی اور مقاصد حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ اے آئی اینکر نے پاکستان کی سیاحت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری یہ تحقیق اور چیٹ جی پی ٹی فور ٹربو سمیت تمام اے آئی سافٹ وئیر کے مطابق پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں ممکنہ طور پر 25 ارب ڈالرز کما سکتا ہے۔ جس پر ڈسکور پاکستان کے سی ای او نے پوچھا کہ کیا آپ اس شعبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے میری مدد کرسکتے ہیں؟ اے آئی اینکر نے جواب دیا کہ مصنوعی ذہانت نئی امید ہے، میں اور میری ساتھی اے آئی اینکر پاکستان کے لیے سیاحتی اہداف کی منصوبہ بندی اور مقاصد حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔