کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی اڑان،1 روپے 66 پیسے مہنگا ہوگیا

06:21 PM, 21 Jul, 2023

احمد علی
کراچی : کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر آج بھی بڑھی ہے، ایک ہفتے میں 9 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا۔ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر آج بھی بڑھی ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 66 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 292 روپے میں فروخت ہوا۔

سونے کی قیمت:

سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1542 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 91 ہزار 100 روپے رہا۔

اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 522 اعشاریہ چار دو پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 920 پر بند ہوا۔حصص بازار میں 9 ارب 38 کروڑ مالیت کے 20 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ 338 کمپنیز کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 197 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتیں بڑھیں، 120 کمپنیز کے شیئرز گرے۔

مزیدخبریں