وزیر اعظم نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی
07:46 PM, 21 Jul, 2023
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کےلیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے نگران سیٹ اپ کی مشاورت کےلئے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک دیدیا، ن لیگی مذاکراتی کمیٹی میں خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، سردار ایاز صادق اور اسحاق ڈار شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی پیپلزپارٹی ، جے یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی، شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی پارٹی قائد نوازشریف سے براہ راست رابطے میں رہے گی،کمیٹی قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیراعظم سمیت سیاسی معاملات پر بات چیت کرے گی۔