پیٹرول پمپس مالکان نے ہرتال 48 گھنٹوں کیلئے مؤخر کردی

09:17 PM, 21 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیر مملکت مصدق ملک اور پیٹرول پمپس مالکان کے درمیان مزاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مزاکرات کے بعد وزیر مملکت مصدق ملک اور چیئرمین پیٹرولیم ڈیلر نے میڈیا ٹاک کی۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلر عبد السمیع خان نے کہا کہ 48گھنٹے میں معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے، 48گھنٹے میں مسائل کا حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نے ہڑتال 48 گھنٹے تک مؤخر کردی ہے۔ وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ عوام، سپلائی چین اور ڈیلرز کا مفاد دیکھ کر فیصلہ کریں گے، 48 گھٹنوں میں تمام ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا جس میں سب کا مفاد دیکھا جائے گا، اصل حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ اسمگلنگ کا مسئلہ اہم ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں، حکومت جانے میں کچھ دن ہیں لیکن جو مسائل ہیں وہ حل کریں گے، ہمارے پاس ایک گھنٹہ بھی ہوگا تو کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپلائی چین اور پیٹرول پمپس کا ڈیٹا جمع کرکے فیصلہ کریں گے، ملک بھر سے 2 سے 3 ہزار پیٹرول پمپس کا ڈیٹا جمع کریں گے، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو 20 سے 22 دن کی انونٹری رکھنی ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روپے اور ڈالر کی قیمتیں فرق سے بھی ہے،پریمیم میں فرق کاروبار کا حصہ ہے، حکومت 30 ہزار ٹن ایل پی جی لائی، بلیک مارکیٹ ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے تو ردعمل آیا، بلیک مارکیٹ ختم ہوگی تو 60 ہزار ٹن امپورٹ کریں گے۔
مزیدخبریں