وزیراعظم کیجانب سے طلب کردہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی

12:20 PM, 21 Jul, 2024

ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔ وزیر اعظم نے کل مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کررکھا تھا۔ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔

ذرائع سی سی آئی کے مطابق وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہونا تھا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء برائے خارجہ، دفاع اور سیفران شریک ہونے تھے۔ 

ذرائع نے بتایا تھا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبوں کے درمیان حل طلب مسائل کو زیر غور لایا جائے گا۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ وزراء اعلی اپنے اپنے صوبوں سے متعلق معاملات اجلاس میں رکھیں گے۔ وزیر اعلی کے پی اپنے صوبے سے متعلق واجبات اور دیگر مراعات پر بات کریں گے۔ اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے اہم منصوبوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔ صوبوں کو پن بجلی کے خالص منافع کی رقوم بارے اہم فیصلہ ہو گا۔ 

ایل این جی درآمد اور بجلی کی پیداوار سے متعلق بھی اجلاس میں فیصلہ ہو گا۔ سندھ حکومت کے مختلف پن بجلی منصوبوں سمیت کراچی پورٹس کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ سی سی آئی کی مالی سال کی رپورٹ کی منظوری دی جائے گی۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ونڈ فال لیوی سے متعلق قانون سازی بارے بھی اہم فیصلہ ہو گا۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل کی طرف سے پانی کے معاہدوں پر بھی اہم بریفنگ ہو گی۔

مزیدخبریں