کراچی میں دوبارہ بوری بند لاشیں ملنے لگیں

01:56 PM, 21 Jul, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں شرپسند عناصر دوبارہ سرگرم ہوگئے۔ شہر قائد سے ایک عرصے بعد دوبارہ بوری بند لاشیں ملنے لگیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے مسلم کانٹے کے قریب گٹر سے ایک شخص کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی عمر 35 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ ایک خاتون کی بوری بند لاش کراچی سے ہی برآمد ہوئی تھی۔ سہراب گوٹھ قیوم آباد کے قبرستان سے لگ بھگ ایک ہفتہ قبل خاتون کی بوری میں بند کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی۔

بتایا گیا تھا کہ خاتون گھر سے بازار خریداری کرنے گئی لیکن واپس نہ آسکی۔ جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔ 

مزیدخبریں