حفاظتی ویکسیئن نہ لگوانے والے 25 فیصد بچوں کا تعلق پاکستان سے ہے،عالمی ادارہ صحت

02:15 PM, 21 Jul, 2024

سلیمان چودھری

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی ایشیا میں 25 فیصد حفاظتی ویکسین نہ لینے والے بچوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بچوں کو متعدد بیماریوں سے بچانے والی حفاظتی ویکیسن کی کوریج  بارے نئے کوائف جاری کر دیے۔ پاکستان میں 2023 میں ڈی پی ٹی  انجکشن کی کم  کوریج والے ممالک میں دوسرے نمبر پر رہا۔ 2023 میں پاکستان میں ڈی پی ٹی انجکشن لگوانے سے 9 لاکھ 25 ہزار بچے محروم رہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں 2023 میں 36 لاکھ سے زائد بچے خناق، خسرہ اور کالی کھانسی سے بچاؤ کی ویکیسن لگوانے سے محروم رہے۔ پاکستان میں 2023 میں ڈی پی ٹی انجکشن کی کم کوریج والے ممالک میں دوسرے نمبر پر رہا۔ 2023 میں پاکستان میں ڈی پی ٹی انجکشن کی کوریج  86 فیصد رہی۔

2023 میں پاکستان میں ڈی پی ٹی انجکشن لگوانے سے 9 لاکھ 25 ہزار بچے محروم رہے۔ جنوبی ایشیا میں انڈیا کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ بچے یہ ویکیسن لگوانے سے محروم رہے۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں 56 فیصد ویکیسن نہ لگوانے والے بچوں کو تعلق انڈیا، 25 فیصد کا پاکستان اور 16فیصد کا افغانستان سے ہے۔ ٹی بی سے بچاؤ کی ویکیسن سے 2 لاکھ 75 ہزار اور ڈی پی ٹی ون انجکشن لگوانے سے 3 لاکھ 96 ہزار بچے محروم رہے۔ 

ہیپاٹائٹس بی اور انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے سے 9 لاکھ 25 بچے محروم رہے۔ انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوانے سے 10لاکھ 57 ہزار بچے محروم رہے۔

مزیدخبریں