لاہور: مضر صحت دودھ پینے سے پوری فیملی کی حالت غیر ہوگئی

04:53 PM, 21 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )   لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن سراج پارک میں مضر صحت دودھ پینے سے پوری فیملی کی حالت غیر ہو گئی۔10 افراد کو میوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ   ایک ہی فیملی کے 10افراد کو تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال پہنچنے والوں میں والد والدہ سمیت بچے شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق   والد سجاد اکبر اور تین بچوں کی حالت سیریس بتائی جارہی ہے۔مضر صحت دودھ پینے والوں میں والد اکبر علی 45 سالہ والدہ پروین 25سالہ سجاد اکبر 19سالہ ریاء اکبر، 25سالہ اقصٰی، 28سالہ مناہل، 10 سالہ عائشہ، 9سالہ محمد علی اور 4سالہ راشد شامل ہیں۔

شاہدرہ ٹاون پولیس اور فرانزک لیباٹری کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق   سراج پارک شاہدرہ میں صغراں بی بی نامی خاتون کے ڈیرے سے 15 سال سے دودھ سے لے رہے تھے۔

مزیدخبریں