پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، ایک ویزے پر 27 ممالک کی سیر

05:43 PM, 21 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )منفرد قدرتی خوبصورتی اور دلکش ثقافت   فن لینڈ کو دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک بنا دیتاہے۔

دنیا بھر سے سیاح  اچھا وقت  گزارنے کے لیے یورپی ملک آتے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو فن لینڈ میں داخل ہونے کے لیے شینگن وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

شینگن وزٹ ویزا ملنے پر پاکستان   فن لینڈ اور شینگن ایریا  کے سارے ممالک کا سفر کرسکیں گے اور ہر ملک کیلئے علیحدہ ویزا درکار نہیں  ہوگا۔

فن لینڈ کا شینگن ویزا اگر آپ کے پاس ہے تو آپ  کو  27 شینگن ریاستوں (ملکوں) تک رسائی حاصل ہوتی ہے جن میں   آسٹریا، بیلجیم، کروشیا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا، اسپین، فن لینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہے۔

شینگن ویزا رکھنے والا شخص  180 دن کی مدت  کے دوران ایک انٹری پر 90 دن تک رہ سکتا ہے۔

فن لینڈ کے وزٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ

درست پاسپورٹ اور ہیلتھ انشورنس دستاویز سمیت درخواست دہندگان کو  یہ ثابت کرنے کے لیے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوگا کہ اس کے پاس قیام کے لیے درکار فنڈز ہیں۔ آپ کے قیام اور واپسی یا  سفر کے لیے فنڈز کا کافی ہونا ضروری ہے۔

فن لینڈ میں قیام کے اخراجات کے لیے کم از کم روزانہ مطلوبہ رقم  30 یورو ہے۔

21جولائی 2024 تک، ایک یورو 302.58 روپے کے برابر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کا قیام فن لینڈ میں 30 دن کے لیے ہے تو آپ کے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم  تقریباً 272،310روپے ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں