چاہت فتح علی خان نے مشہور گانے'آج جانے کی ضد نہ کرو' کا جنازہ نکال دیا

06:55 PM, 21 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) مزاحیہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے مشہور گانے'آج جانے کی ضد نہ کرو' کا  بھی جنازہ نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان  نے  اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے جس میں انہوں نے مشہور گانے 'آج جانے کی ضد نہ کرو' کا جنازہ نکال دیا ہے۔

24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ویڈیو پر 9 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں ۔

  یاد رہے کہ اس سے قبل   چاہت فتح علی خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کے معروف پنجابی گانا "اکھ لڑی بدو بدی"  کا ری میک بنایا تھا،اس ویڈیو کو 28 ملین سے زیادہ ویوز ملے تھے تاہم گانے کو یوٹیوب نے کاپی رائٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا،اس کے بعد چاہت فتح علی خان   نے دوبارہ" بدو بدی 2" ریلیز کیا تھا۔

مزیدخبریں