پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،21جون ، 2021
07:29 AM, 21 Jun, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 90 لاکھ افراد کھلی جیل میں قید ہیں،مغربی ممالک کا مسئلہ کشمیر پربات نہ کرنا منافقت ہے،کہا بھارت سے ہماری تین جنگیں ہوئی،پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف ملکی دفاع کے لئے ہے، غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، کمزورمعیشت میں بہتری کے لئےچینی قیادت نے ہمیشہ مدد کیوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کامیاب رہا،غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا،کہا بھوک اور افلاس کا شکار افراد کو پریشان کرنے کے بجائے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو فوکس کیا گیا۔آج تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہیں گے، بیرون ملک جانے والوں کے لیے ویکسین کی قلت برقرار، ایسٹرا زینکا ویکسین کی عدم دستیابی پر یورپی ممالک میں سفر کرنے والے سنٹرز سے مایوس لوٹنے لگے، انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ایسٹرازینکا ویکسین کی دستیابی پر تمام افراد کو اطلاع کردی جائے گی۔پاکستان میں کورونا مثبت کیسزکی شرح2.6 فیصد پر آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 907 نئے کیس رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار7ہوگئی، فعال کیسز 34 ہزار 20 ریکارڈ، 8 لاکھ93 ہزار 148 مریض صحت یاب بھی ہوچکےبھارت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 1422 اموات، وزارت صحت حکام کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرگئی، کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ تک پہنچ گئی، دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 55 ہزار 116 ہوگئی، کورونا سے اموات کی 38 لاکھ 82 ہزار 80 ہوگئیں۔