’کسی کو اجازت نہیں کہ احتجاج کے نام پر چیزیں جلائے ‘
08:22 AM, 21 Jun, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بنی گالا کو کم قیمت پر ریگولرائز کردیا ٗ گجر نالہ پر لوگ خوشی سے نہیں رہ رہے ہیں ٗ اس فیصلے کو ریویو کیا جائے ٗ ہم پر پابندی لگا دیں ہم کسی امیر آدمی کو زمین نہیں دیں گے ٗ ہم انشور کر سکیں کہ ہم غریب آدمی کو تحفظ پہنچا سکیں ٗ کٹھ پتلی بھی آکر تنقید کرتے ہیں ٗ اگر کوئی امن کے خلاف سازش کرے گا تو ہم اس کو ناکام کریں گے۔پیپلز پارٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےسندھ اسمبلی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شو پرست باتیں کرتے ہیں ٗ لندن میں بھی جو ریموٹ کنٹرول والے ہیں ٗ کبھی وہ بھی باتیں کرناشروع ہوتے ہیں ٗ وزیر اعلیٰ صاحب آپ نے پورے طریقے سے عوام کی نمائندگی کرنی ہے ٗ کسی کے خوف میں نہیں آنا ہے ٗ آپ عوام کے نمائندے ہیں ٗ ہر ضلع میں عوام کو اپنا پیغام پہنچاناہے ٗ صوبے پر معاشی حملے ہورہے ہیں ٗ اپ کسی کے لیے زیادہ تکلیف نہ پیدا کریں ٗ سپریم کورٹ انصاف کا ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سخت سے سخت مخالفین کو بھی احتجاج کا حق دلوایا ٗ کسی کی محنت اور کردار کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے کسی کو الطاف حسین والی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے ٗ کسی کو ایک بھائی سے دوسرے بھائی کو لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو نےکہا کہ جو لوگ ورغلائے جاتے ہیں ان کو صحیح راستے پر لانا ہے ٗ کام کرنے پڑیں گے ٗ تھر کول میں 70 فیصد ملازمتیں مقامی ہوں ٗ رئیل اسٹیٹ کا منصوبہ بنانے والے کو مقامی لوگوں کو ملازمتیں دیں ٗ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ٗ وہ فورم کے سامنے آئے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ آکر چیزیں جلانا شروع کردے ٗ احتجاج سب کا حق ہے ٗ ملیر کے عوام کا پیسہ کا فوراً دیا جائے ٗ جو اس صوبے میں لڑائی کراناچاہتے ہیں ٗ کوئی بھی عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہے ٗ بی بی ہمیں پر امن سیاست سیکھاتی ہیں ٗ ہم نے کبھی وائلنس کو نہیں اپنایا ٗ ہم سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔