دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی وومن اسکواڈ کا اعلان

08:51 AM, 21 Jun, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز، 26 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

جویریہ خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں سدرہ امین قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر شامل ہیں۔ ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ بھی سکواڈ کا حصہ ہونگی۔ ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ وومن سکواڈ میں نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر شامل ہیں اور سعدیہ اقبال ، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہ بھی شامل ہیں۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔ پاک ویسٹ انڈیز خواتین اے کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل 26 کھلاڑیوں سمیت قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ21 جون بروز پیر کی صبح لاہور جمع ہونگے۔

مزیدخبریں