کھیل سے زیادہ لڑکی پر توجہ دینا کمنٹیٹر کو مہنگا پڑ گیا
11:20 AM, 21 Jun, 2021
لاہور(ویب ڈیسک) میچ کے دوران ایک لڑکی پر کیمرا زوم ہو ا تو کمنٹیٹر کی جانب سے نامناسب تبصرے کیے گئے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمنٹیٹر نے اسٹینڈ میں موجود ایک لڑکی کو دیکھا اور گانا گانے لگا، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کمنٹیٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مبصر کو اس دوران پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔ بہت سے لوگوں نے غیر پیشہ ورانہ سلوک کے لئے مبصراور کیمرہ مین کو برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ عرب مبصر نے میچ سے زیادہ اس خاتون پر توجہ دی۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر میچوں کے دوران کمنٹیٹرز کی جانب سے خوبصورت خواتین پر توجہ دینے کوتنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے. واضح رہے کہ جب سے اس وائرل کلپ کو شیئر کیا گیا ہے، اس پر30 لاکھ افراد اپنا تبصرہ دے چکے ہیں تاہم کلپ کی صداقت معلوم نہیں۔ متعدد لوگوں کا خیال ہے کہ ممکن ہے کہ اس کلپ میں ترمیم کی گئی ہو۔